سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی حلقے میں دوبارہ انتخابات کے خلاف دائراپیل واپس لینے کی بنا پر خارج کردی گئی
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی حلقے میں دوبارہ انتخابات کے خلاف دائراپیل واپس لینے کی بناپرخارج کردی جمعہ کو سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔قاسم سوری کی جانب سے وکیل نعیم بخاری پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ قاسم سوری نے اپنی اپیل واپس لے لی ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ قاسم سوری نے اپنی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور 2018 کے بعد الیکشن نہیں لڑا۔ اس وقت قاسم سوری امریکا میں ہیں اور وہاں ٹیکسی چلا رہے ہیں۔عدالت نے درخواست واپس لینے کی بناپرخارج کردی۔
Load/Hide Comments


