پاکستان اور افغانستان کشیدگی، قطری حکام کا وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور امیر متقی سے رابطے
قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کے نگراں وزیر خارجہ مولوی امیرمتقی نے قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔وزارت خارجہ قطر کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں پاک افغان کشیدگی کم کرنے کے طریقوں، خطے میں امن اور استحکام کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ قطری وزیرمملکت نے خطے،بین الاقوامی سطح پر تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے پر قطرکی حمایت کا اعادہ کیا۔قطری وزیر مملکت نے پائیدار امن کو مستحکم کرنے کیلئے قطر کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے تنازعے کے پرامن حل اور اور امن و استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی تمام کوششوں کیلئے قطر کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سعودی عرب اور ترک وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور دوست ممالک کو بلااشتعال افغان جارحیت پر پاکستان کے موقف اور ردعمل سے آگاہی دی۔


