ایرانی سپریم لیڈر سمیت اعلیٰ قیادت کی اموات، پاکستان بھر میں مظاہرے، اسکردو میں اقوام متحدہ کے دفاتر کو نذر آتش کردیا گیا، رپورٹ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی موت کے باضابطہ اعلان کے بعد پاکستان کے دیگر شہروں کے علاوہ اس گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں، مظاہرے اور پرتشدد احتجاج، گلگت بلتستان کے ہیڈکوارٹر سمیت اسکردو میں پرتشدد مظاہرے ہوئے جن میں اقوامِ متحدہ کے دفاتر کو نذر آتش کر دیا گیا۔ گلگت اور اسکردو میں متعدد مقامات پر مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، جس میں کئی مظاہرین زخمی ہوئے جبکہ ڈی ایس پی اسکردو اور متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ اسکردو میں ایس پی ہاﺅس، سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک اور اقوامِ متحدہ کے دفاتر پر توڑ پھوڑ کی گئی۔ گلگت میں یو این ڈی پی اور اقوامِ متحدہ کے دفاتر کو بھی نقصان پہنچایا گیا اور آگ لگا دی گئی۔ گلگت سے صحافی وجاہت علی کے مطابق دوپہر کے وقت ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو پرامن تھی اور مختلف سڑکوں پر مارچ کر رہی تھی۔ اس کا اختتام ممکنہ طور پر اقوامِ متحدہ کے دفتر کے باہر ہوگا۔ تاہم صبح کے وقت مشتعل افراد نے اقوامِ متحدہ کے دفتر کا گھیراو¿ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے