سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکی سفارت اور قونصل خانوں نے پاکستان میں اپنی سروسز عارضی طور پر معطل کردیں، ترجمان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور ملک بھر میں امریکی قونصل خانوں کی معمول کی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی، لاہور اور پشاور میں امریکی قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس اور امریکی شہریوں کی خدمات، جیسے پاسپورٹ سے متعلق امور، عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان امریکی سفارت خانے کے مطابق ویزا اور سٹیزن سروسز کے لیے تمام اپائنٹمنٹس 2 مارچ 2026 کے لیے معطل ہیں۔ نئے شیڈول کے بارے میں بعد میں اطلاع دی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام سفارتی عملے اور سروسز لینے والے افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ تاہم ہنگامی نوعیت کے معاملات میں محدود سروسز فراہم کی جا سکتی ہیں۔
Load/Hide Comments


