آذربائیجان کے ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ، ایران پر الزام اور کارروائی کی دھمکی، ایرانی حکام کی تر دید

ویب ڈیسک : آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق 2 ایرانی ڈرون سرحد عبور کر کے ملک میں داخل ہوئے، ایک ڈرون نخچیوان انٹرنیشنل ائیرپورٹ  پر گرا جبکہ دوسرا ڈرون قریبی گاؤں میں ایک اسکول کی عمارت کے قریب گرا۔واقعے کی ویڈیو میں ایئرپورٹ کے قریب سیاہ دھواں اٹھتا اور ٹرمینل عمارت کے نقصان پہنچا ہوا دکھائی دیتا ہے۔آذربائیجان کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز ایرانی سفارت خانے کے ساتھ باضابطہ احتجاج درج کراتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی قانون کے منافی ہے۔وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایران جلد از جلد اس واقعے کی وضاحت کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرے۔دوسری جانب ایران کی مسلح افواج نے آذربائیجان پر ڈرون حملے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے آذربائیجان کی جانب کوئی ڈرون نہیں بھیجا۔سرکاری ٹی وی کے مطابق بیان میں اس واقعے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے مسلم ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کے لیے اس نوعیت کی کارروائیاں کوئی نئی بات نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے