پاکستان پر ممکنہ سائبر حملوں کا اندیشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں ممکنہ سائبر حملوں کے خدشے کے پیش نظر سرکاری اداروں کےلئے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں وفاقی و صوبائی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرکاری ویب سائٹس کو ریڈ اونلی موڈ پر منتقل کریں۔ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوامی خدمات یا آن لائن ٹرانزیکشنز کی ویب سائٹس کو مکمل طور پر ریڈ اونلی موڈ پر منتقل کرنا ممکن نہیں، تاہم رسپانس ٹیم نے ایسی ویب سائٹس کو اضافی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر سرکاری ڈیجیٹل نظام کو محفوظ بنانا ہے۔
Load/Hide Comments


