پاکستان نے ایران کی طرف سے ترکیہ اور آزربائیجان پر کیے گئے حملوں پر تشویش کا اظہارکیا ہے ، دفترخارجہ

ویب ڈیسک : ترجمان دفترخارجہ طاہر حسین اندرابی کے ایک جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایران کی طرف سے ترکیہ اور آزربائیجان پر کیے گئے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حملے خطے کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیل سکتے ہیں ، پاکستان مکالمے اور سفارتکاری پر زور دیتا ہے ۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج شام آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی کشیدگی میں اضافے اور آج آذربائیجان پر ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔سینیٹر محمداسحاق ڈار نے پاکستان کی آذربائیجان اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کو دہرایا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات، مکالمہ اور سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں ممالک نے خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کا عزم کااعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں