آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 246 رنز بناسکی۔ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ شیوام دوبے نے 43 ، ایشان کشن 39، سوریا کمار یادیو 11، ہاردک پانڈیا 27 اور تلک ورما نے 21 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس اور عادل راشد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل نے نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا فائنل اتوار کو احمد آبادمیں کھیلا جائے گا۔


