31جنوری کو مستونگ جیل سے 25 قیدیوں کے فرار ہونے پر تین آفیسران کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ، حکام
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کی سنٹرل جیل مستونگ سے 31جنوری کو 25قیدیوں کے فرار کی تحقیقات مکمل، محکمہ جیل کے حکام نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مستونگ جیل کے تین آفیسران کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ جیل کے حکام کے مطابق 31جنوری کو صوبے کے مختلف اضلاع میں مسلح افراد کے حملے ہوئے تھے ان میں سے مستونگ کی سنٹرل جیل پر مسلح افراد کے حملے میں جیل کے 25قیدی فرار ہوگئے تھے جن میں سے صرف پانچ قیدی واپس آئے جبکہ بیس قیدی تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں محکمہ جیل کے حکام نے مستونگ جیل سے قیدیوں کے فرار کی تحقیقات کرائی جو اب مکمل ہوگئی ہے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مستونگ جیل کے تین افیسران کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


