پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پنجگور سے کوئٹہ کیلئے کوئی مسافر بس نہیں چل سکی، عوام کو پریشانی کا سامنا

پنجگور (نامہ نگار) پنجگور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔ آج پنجگور سے کوئٹہ کیلئے کوئی مسافر کوچ روانہ نہیں ہوسکا۔ مسافروں کو پریشانی کا سامنا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث کاروبار بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ شہر میں ایرانی پیٹرول وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود فی لیٹر 350 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے آج پنجگور سے کوئٹہ کیلئے کوئی مسافر کوچ روانہ نہیں ہوسکا۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجگور کے عوامی حلقوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور شہر میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہونے کے باوجود قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ پنجگور میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاوجہ قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کا نوٹس لیکر عوام کو اس عذاب سے نجات دلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے