ایران میں گرنے والے امریکی لڑاکا طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر 66 ہزار ڈالر انعام دیا جائیگا، ایرانی حکام

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں گرنے والے امریکی طیارے کے پائلٹ کی تلاش پر 66 ہزار ڈالرز انعام کی پیشکش، اطلاعات کے مطابق ایک امریکی لڑاکا طیارہ ایران میں مار گرایا گیا، ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ عملے کے دو ارکان میں سے ایک نے اجیکٹ کیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ ملک کے جنوب میں اترا ہو۔ امریکی حکام نے بی بی سی کے امریکی نیوز پارٹنر سی بی ایس کو بتایا ہے کہ طیارے کے پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے، تاہم عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے۔ ایرانی حکومت سے وابستہ ایرانی چینلز نے شہریوں کو انعامات کی پیشکش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ پائلٹ کو زندہ پکڑ لیں۔ ایرانی چینلز کے مطابق پائلٹ کو زندہ پکڑنے پر 66 ہزار امریکی ڈالرز انعام کی پیشکش کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں