کراچی، ابراہیم حیدری میں کشتی الٹ گئی، 18 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا، ایک لاپتا، تلاش کا عمل جاری، ریسکیو ذرائع
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری ریڑھی گوٹھ میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، کشتی میں 19 ماہی گیر سوار تھے، 18 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک ماہی گیر لاپتا ہے جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ماہی گیر سمندر میں شکار کیلئے جارہے تھے کہ کشتی الٹ گئی، غوطہ خور لاپتا ماہی گیر کی تلاش کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


