جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوشش اور ایران کی حمایت جاری رکھیں گے، فرانسیسی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کی گئی جارحانہ جنگ کے خاتمے کے لیے تہران کے مو¿قف اور اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اس ٹیلی فونک گفتگو کے دوران عباس عراقچی اور فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نویل بارو نے خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق عباس عراقچی نے اس موقع پر اپنے فرانسیسی ہم منصب کو ایران کے ان مو¿قف اور سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا جن کا مقصد امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کا خاتمہ ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے سفارتی کوششوں کے تسلسل کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا جاری رہنا خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کا سبب بنے گا۔


