افغانستان کے ہمسائیوں میں سے کسی کا شوق ہے تو وہ 3 دن کے اندر کابل قبضہ کرسکتا ہے، لیکن اس کا رکھنا مشکل ہوگا، افغانستان برٹش انڈیا، روس اور امریکا کا قبرستان بنا، ایسا نہ ہو کہ ہمارا بھی قبرستان بن جائے، محمود اچکزئی
م
کوئٹہ (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ افغانستان کے ہمسائیوں میں سے اگر کسی کا شوق ہے تو وہ 3 دن کے اندر کابل قبضہ کرسکتا ہے لیکن اس کا رکھنا مشکل ہوگا۔ افغانستان برٹش انڈیا کا قبرستان بنا، سویت یونین اور امریکہ کو وہاں اذیتیں اٹھانی پڑی۔ یہ بڑا خطرناک شوق ہے، ایسا نہ ہو کہ افغانستان ہمارا بھی قبرستان بن جائے۔
Load/Hide Comments


