کیچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی دوسرے علاقوں میں ترسیل پر پابندی، پنجگور میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
پنجگور (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ کیچ سے پیٹرولیم مصنوعات کے دوسرے علاقوں میں پابندی کے بعد ڈسٹرکٹ پنجگور میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ کیچ کی ضلعی انتظامیہ نے پیٹرولیم مصنوعات شہر سے باہر لے جانے کے بعد ڈسٹرکٹ پنجگور میں نہ صرف تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، بلکہ آئندہ چند دنوں کے بعد پیٹرول کا بحران پیدا ہوگا کیونکہ پیٹرولیم تربت کے راستے پنجگور آرہا تھا، پنجگور بارڈر کے دونوں پوائنٹس سے صرف ڈیزل آتا ہے جبکہ پیٹرولیم تربت سائیڈ سے آرہا تھا، ایک اطلاع کے مطابق کیچ انتظامیہ نے دوسرے علاقوں میں تیل لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے، پنجگور ایران بارڈر پر ہے مگر پنجگور کی نسبت خضدار، مستونگ، سوراب اور دیگر علاقوں میں پیٹرول سستا ملتا ہے۔ عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ پنجگور بارڈر سے پیٹرول لانے کی اجازت دی جائے تاکہ عوام اپنے ضرورت پورا کریں۔


