تیزاب گردی کا شکار خاتون ڈاکٹر علاج کیلئے کراچی منتقل، ملزم اپنے انجام کو پہنچ چکا، خواتین کے خلاف تشدد اور جرائم میں ملوث عناصر کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر علاج معالجے کے لیے کراچی منتقل۔ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو پیپلز ایئر ایمبولینس کے ذریعے ماہر ڈاکٹروں اور طبی عملے کی نگرانی میں کراچی روانہ کیا گیا۔ کیپٹن علی آزاد پیپلز ایئر ایمبولینس کے ذریعے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو کراچی منتقل کرنے کے مشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کو علاج کی بہترین اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کراچی منتقل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حکومت بلوچستان متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کے علاج، بحالی اور ہر ممکن معاونت کی مکمل ذمہ داری اٹھا رہی ہے۔ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی صحت سے متعلق صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندان سے مکمل رابطہ رکھنے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزم اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، قانون کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ خواتین کے خلاف تشدد اور جرائم میں ملوث عناصر کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں