خضدار، وہیر وڈھ شاہراہ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
خضدار (بیورو رپورٹ) وڈھ وہیر قومی شاہراہ پرتیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری سے آرہے تھے کہ اچانک ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں پھیشی ڈاکخانہ تحصیل وڈھ کے رہائشی میر محمد ولد محمد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے شخص کو زخمی حالت میں فوری طور پر خضدار ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وڈھ وہیر قومی شاہراہ پر تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث ایسے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں، انتظامیہ اس حوالے سے موثر اقدامات اٹھائے۔
Load/Hide Comments


