کوئٹہ، خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک، پولیس
کوئٹہ (ویب ڈیسک) سول اسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے مقدمے میں مطلوب ملزم ہلاک۔ ایس ایچ او سول لائنز جواد حیدر کے مطابق خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملے میں مبینہ طور پر ملوث ملزم مارا گیا۔ تیزاب حملہ کیس کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔ ملزم سول اسپتال میں لفٹ آپریٹر تھا، جس کی شناخت ہمایوں شاہ، عظمت اللہ شاہ کے نام سے ہوئی جو موقع سے فرار ہوگیا تھا جبکہ متاثرہ ڈاکٹر ماہ نور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر ہیں جنکی سرجری میں ٹریننگ چل رہی تھی، تیزاب پھینکنے سے ان کی چہرہ ، سینہ اور بازو شدید متاثر ہیں، ڈاکٹر کو ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی شفٹ کیا جارہا ہے۔
Load/Hide Comments


