لبنانی آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے، خبر رساں ادارہ رائٹرز
برطانوی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ لبنانی آرمی چیف سرکاری دورے پر پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دعوت پر لبنانی ارمی چیف پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی، خصوصاً امریکا اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ تنازع کے تناظر میں، سفارتی اور ثالثی کوششوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے اثرات لبنان تک بھی پہنچے ہیں۔لبنانی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دورہ پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، تاہم اس کا مقصد یا دورانیے سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
Load/Hide Comments


