کوئٹہ وحدت کالونی واقعے میں جاں بحق چار بچوں اورخاتون کی نماز جنازہ ادا، واقعے کا مقدمہ سرکاری افسران کے خلاف درج

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کی وحدت کالونی کے المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے چار بچوں اور ایک خاتون کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ ٹی اینڈ ٹی کالونی میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ، عزیز و اقارب اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد جاں بحق افراد کی میتوں کو تدفین کے لیے سبزل روڈ قبرستان منتقل کیا گیا، جہاں چار بچوں اور خاتون کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردِ خاک کر دیا گیا۔واضح رہے کہ وحدت کالونی واقعہ میں چار بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوئے تھے، جن کی تدفین سبزل روڈ قبرستان میں مکمل کر دی گئی۔دوسری جانب تھانہ شہید امیر محمد دستی میں مقدمہ سرکاری افسران کے خلاف درج کرکے بیوی بچوں کو مار کر خودکشی کرنے والے محمد آصف کے بھائی ظریف خان گورگیج کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے میں قتل، قتل بالسبب اور خودکشی کی دفعات شامل کی گئی ہے مقدمے میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی افسر آفتاب جبل ، ان کی بیوی، مسعود مینگل اور ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز اقبال کو نامزد کیا گیا ہے کہ میرے بھائی کو آفتاب جبل اور دیگر افراد بلیک میل کرتے تھے آفتاب جبل بھائی کو بیٹی کے نام پر ڈراتا دھمکاتا تھا۔ بھائی نے شدیددباو¿ میں آکر بیوی بچوں کو قتل اور خود کو شدید زخمی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں