پنجگور میں ایرانی پٹرول کی قیمت فی لیٹر چار سو روپے برقرار
پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور میں ایرانی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے برقرار تفصیلات کے مطابق پنجگور میں ایرانی پٹرول کی قیمت فی لیٹر چار سو روپے برقرار ھے شہریوں کے مطابق چونکہ ملکی پٹرولیم ایرانی پٹرول سے سستا ہوگیا ہے لہذا رجسٹرڈ پٹرول پمپ مالکان کو پنجگور میں تیل لانے اور تیل کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اس سلسلے میں شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ پنجگور کے رجسڑڈ پٹرول پمپ کو پابند کیا جائے کہ وہ پنجگور میں تیل کی دستیابی کو یقینی بنائیں
Load/Hide Comments


