محمود اچکزئی عسکریت پسندوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں، ضیاءلانگو

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ بلوچستان ضیاءلانگو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی عسکریت پسندوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں۔لیڈرز کو اپنی جان کے خوف سے شارٹ کٹ اختیار نہیں کرنا چاہیے۔ ایک حقیقی لیڈر کو میدان میں عوام کی قیادت کرنی چاہیے اور سچائی لوگوں تک پہنچانی چاہیے۔عسکریت پسندوں کا نام نہ لیناخوف کے مترادف ہے، سرانان حملے کی ذمہ داری ایک کالعدم تنظیم قبول کرچکی ہے۔ اب وہ اپنی جان کے خوف کی وجہ سے دہشت گردوں کا نام نہ لے کرغلط بیانی کررہے ہیں، یہ وہ خوف اور ڈر ہے، جو ہمارے لیڈروں کے دلوں سے نہیں نکل سکتا، یہ دوغلا پن رویہ ہے۔ کچھ لیڈرز شارٹ کٹ اپناتے ہوئے ساری ذمے داری حکومت کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں، عوام سے اصل حقائق چھپا کر سارا ملبہ حکومت پر ڈالا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں