امریکی نائب صدر اور باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا، شہباز شریف اور فیلڈ مارشل بھی روانہ

ویب ڈیسک :امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج سوئٹزرلینڈ میں ہوگا۔جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ایک یا دو دن قیام کا امکان ہے، دورے کا مقصد جوہری مسئلے پر پیش رفت اور لبنان جنگ بندی معاملے پر آگے بڑھنا ہے۔امریکا سے مذاکرات کے لیے اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزر لینڈ پہنچ گیا۔ زیورخ ایئرپورٹ پہنچنے والے وفد میں ایرانی وزیر خا رجہ عباس عراقچی، سیکیورٹی، مرکزی بینک اور تیل کے عہدیدار بھی شامل ہیں۔ایران کے وفد کو ”میناب 168“ کا نام دیا گیا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور آج سوئٹزر لینڈ میں ہوگا۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگئے۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل آج برجنسٹاک میں تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں