پنجگور کے فلاحی ادارے کی ایمبولینس کو نامعلوم مسلح افراد کوئٹہ کراچی شاہراہ سے اپنے ساتھ لے گئے
پنجگور کے فلاحی ادارے کی ایمبولینس گاڑی کو نامعلوم مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے ایک مریض کو کوئٹہ پہچانے کے بعد مستونگ-قلات کے درمیان یہ ہے واقعہ پیش آیا سنگت فاونڈیشن کے چیئرمین شعیب جان بلوچ نے کہاکہ ہمارا فلاحی ادارہ گزشتہ تقریباً 7 سالوں سے پنجگور سمیت پورے بلوچستان اور مکران کے مریضوں اور لواحقین کی خدمت کر رہا ھے۔ ہزاروں ضرورت مند مریض اس سروس سے مستفید ہو چکے ہیں اس عمل سے پنجگور نہیں بلکہ پورا مکران اور عوام متاثر ہونگے انہوں نے کہا کہ زخمیوں، حاملہ خواتین اور ایمرجنسی مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانا مشکل ہو جائے گا انہوں نے ملوث افراد سے دردمندانہ اپیل ہے کہ انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ایمبولینس کو فوراً واپس کر دیں تاکہ سنگت فاو¿نڈیشن اپنا فلاحی کام پہلے کی طرح جاری رکھ سکے۔سنگت فاو¿نڈیشن ایمبولینس سروس مکران کے دور دراز علاقوں میں طبی امداد اور مریضوں کی منتقلی کی واحد امید سمجھتی جاتی ہے۔ مریضوں کے ساتھ ساتھ فوتگی کے دوران میتوں کو مختلف علاقوں میں پہچانے میں بھی پیش پیش رہا ہے


