چاغی شہر کے واحد سرکاری اسپتال میں میڈیکل ڈاکٹر نہیں، عوام کو علاج ومعالجے میں مشکلات کا سامنا

چاغی(نامہ نگار) چاغی شہر کے واحد سرکاری اسپتال میں میڈیکل ڈاکٹر نہیں ، چاغی عوام کو علاج ومعالجے میں مشکلات کا سامنا ہیں۔ آر ایچ سی اسپتال ادویات کا کوٹہ علاقے کے ناکافی ہیں حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی اسپتال چاغی میں 5 سالوں سے کوئی میڈیکل ڈاکٹر نہیں ، آر ایچ سی اسپتال چاغی کو ادویات پرانی آبادی کے حساب سے ملتا ہیں جو چاغی شہر کے لیے ناکافی ہیں تحصیل چاغی کے واحد سرکاری اسپتال میڈیکل ڈاکٹر سے محروم ہیں زکام اور بخار کے بیماری کے علاج کے لیے 65 کلو میٹر دور دالبندین جانے پر مجبور ہیں چاغی میں کوئی میڈیکل ڈاکٹر موجود نہیں ہیں ایمرجنسی میں مریضوں کے جانوں کو خطرہ لاحق ہیں چاغی عوام کے تمام علاج کے انحصار آر ایچ سی چاغی پر منحصر ہیں دور دراز سے آنے والے مریض ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ مایوس ہوکر لوٹ جاتے ہیں ایم بی بی ایس ڈاکٹر کے تبادلے کو کئی سال کا عرصہ گزر چکا ہے دوسرا ڈاکٹر کے تعیناتی عمل میں لایا نہیں گیا ہے جس کے وجہ چاغی کے عوام سخت پریشانی میں مبتلا ہیں تاریخی اہسپیتال میں کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر موجود نہیں ہیں سات یونین کونسل کےعوام کا انحصار چاغی آر ایچ سی چاغی پر منحصر ہیں ایم بی بی ایس ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی میں چاغی کے عوام سخت پریشان رہتے ہیں چاغی کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایم پی اے چاغی حاجی صادق خان سنجرانی ، چیف سیکرٹری بلوچستان، اور ڈی جی ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ چاغی میں میڈیکل آفیسر تعینات کیا جائیں اور آر ایچ سی اسپتال کا ادویات کا کوٹہ بڑھایا جائیں تاکہ چاغی کے عوام کو صحت کے مسائل اور مشکلات سے نجات مل سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں