کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ریسٹورنٹ کا مالک جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے بلیلی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی ہوٹل کے مالک تاجر ہاشم خان نورزئی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ علاوہ ازیں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کا مقامی ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی کے قتل کا نوٹس۔ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی 24 گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں