مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر زبیر احمد بلوچ کے انتقال پر صحافتی و سماجی حلقوں کا اظہار تعزیت

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے مقامی اخبار ڈیلی الجزیرہ کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر زبیر احمد بلوچ برین ٹیومر کے باعث دو سال تک زیر علاج رہنے کے بعد طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ زبیر احمد بلوچ کی وفات پر صحافتی، سماجی اور مختلف حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انہیں ایک باوقار، تجربہ کار اور پیشہ ور صحافی کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جنہوں نے صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں