کوئٹہ میاں غنڈی لنک روڈ پر پولیس کی قیدی وین کے قریب دھماکے سے 4 اہلکارزخمی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 4اہلکارزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی لنک روڈ پر نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے نصب بم سے پولیس کی قیدی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار4اہلکارزخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچایا پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں