اسپنی روڈ پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو زخمی کردیا/ ہزار گنجی ایک شخص زخمی
کوئٹہ (آن لائن) اسپنی روڈ پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے 2 بھائیوں کو زخمی کردیااور فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسپینی روڈ مبارک چوک پر چچازاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے2 بھائیوںمحمد عارف ولد عبدالغفور محمد حسنی اور خان محمد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب تھانہ شالکوٹ کے ایریا ہزار گنجی میں دکان پر چوروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رحمت اللہ نورزئی سکنہ پشتون باغ نورزئی چوک کوئٹہ کو ہزار گنجی میں بیٹری کی دکان پر نامعلوم چوروں نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


