بلوچستان کے سرد علاقوں میں سرکاری اور نجی اسکول 18 جولائی سے 2 اگست تک بند رہیں گے، محکمہ تعلیم
محکمہ ثانوی تعلیم حکومت بلوچستان نے صوبے کے سرمائی زون میں واقع تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سرمائی زون کے تمام سرکاری و نجی اسکول 18 جولائی 2026 سے 2 اگست 2026 تک بند رہیں گے۔ یہ تعطیلات متعلقہ علاقوں میں یکساں طور پر نافذ العمل ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے سرمائی اور گرمائی دونوں زونز کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں پیر، 3 اگست 2026 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔ محکمہ نے تمام متعلقہ حکام، ضلعی تعلیمی افسران اور اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں مقررہ شیڈول کے مطابق بحال کی جا سکیں۔
Load/Hide Comments


