نصیرآباد میں 132 کے وی بجلی کا ٹاور دھماکے سے تباہ، بولان سمیت مختلف علاقوں میں فراہمی معطل، کیسکو

کوئٹہ (ویب ڈیسک) نصیرآباد میں نامعلوم افراد نے 132 کے وی کے بجلی کے ٹاور کو دھماکے سے تباہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد بولان سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، واقع کی کیسکو نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب کیسکو کا کہنا ہے کہ متاثرہ 132 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن سبی سے بولان تک بجلی فراہم کر رہی تھی۔ کیسکو کے مطابق بجلی کی بحالی کے لیے کیسکو کی امدادی و تکنیکی ٹیمیں متاثرہ مقام پر روانہ کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں