ڈیرہ بگٹی، دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، ایک شخص زخمی، پولیس
ڈیرہ بگٹی (ویب ڈیسک) ڈیرہ بگٹی کے علاقے درینجن میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ درینجن میں رقم کے تنازع پر 2 گروہوں کے درمیان فائرنگ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ کے باپ اور بیٹا جبکہ دوسرے گروپ کے 2 بھائی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


