زیارت آپریشن میں شہید اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گرد یاد رکھیں خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ زیارت میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کلیئرنس آپریشن پر بلوچستان پولیس، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ بلوچستان پولیس کے ان شہداءکو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ شہداءکی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کار یاد رکھیں، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں