َہنہ اوڑک میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا، زیارت میں پولیس اہلکاروں پر حملہ قابل مذمت ہے، نوابزادہ امیر حمزہ زہری

کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے زیارت میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو خراج تحسین جبکہ ہنہ اوڑک واقعے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت ہر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے زیارت میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے، امن و امان کی بحالی اور ملکی دفاع کی خاطر پولیس کے جوانوں کی جانب سے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا گیا جو قابل تحسین عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے سیکورٹی اداروں اور غیور جوانوں کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، حکومت صوبے میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے تک تمام ممکنہ اقدامات اور سرگرمیاں پوری طاقت سے جاری رہیں گے۔ صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک کلی ببری میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے شہداءکے درجات کی بلندی، سوگوار لواحقین کے لیے صبر جمیل اور واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں