سبی کے قریب کورٹ باروزئی سے چار افراد کی لاشیں برآمد، پولیس

سبی (ویب ڈیسک) سبی کے قریب کورٹ باروزئی سے چار افراد کی لاشیں برآمد۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لاشوں کی شناخت گلزار خان ولد بالاچ خان سکنہ سنی ضلع کچھی٬ عبدالوحید ولد اعتبار خان سکنہ سنی ضلع کچھی٬ اسد اللہ ولد نامعلوم کے ناموں سے ہوئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایک لاش کی شناخت نہ ہوسکی، لاشیں سول ہسپتال میں رکھی گئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں