حکومت زیارت سانحہ کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لے گی، شہداءکے خون کا حساب لیا جائیگا، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ (یو این اے) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے گزشتہ شب شہدا کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سانحے کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لے گی اور شہدا کے خون کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں