غفور حیدری کا وزیر داخلہ سے استعفیٰ کا مطالبہ
کوئٹہ(یو این اے)جمعیت علما اسلام کے مرکزی ناظم عمومی مولانا عبدالغفور حیدری نے وفاقی وزیرداخلہ سے استعفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ نے دعوی کیا تھا کہ بلوچستان ایک ایس ایچ او کی مار ہے، مگر موجودہ امن و امان کی صورتحال نے اس دعوے کو غلط ثابت کر دیا۔زیارت کے واقعے میں 29 پولیس اہلکاروں سمیت دو ایس ایچ او بھی جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ زہری میں نو ماہ سے کرفیو نافذ ہے جبکہ خضدار بدامنی کی لپیٹ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کا موقف روز اول سے یہی ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوامیں طاقت کا استعمال مسئلہ کا حل نہیں۔ سنجیدہ سیاسی مکالمہ اور بامعنی مذاکرات کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ کشمیر سمیت دیگر خطوں کی صورتحال بھی اس بات کی متقاضی ہے کہ سنجیدہ سیاسی اقدامات کئے جائیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ اس ایس ایچ کو سامنے لائی جائے اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دیں۔


