گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول پودگی زباد گریشہ میں کلاس روم کی عدم تعمیر، سیکڑوں طلبہ آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
خضدار، گریشہ (رپورٹ: میر جان) گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول پوگی زباد گریشہ نال ضلع خضدار کے لیے منظور دو کلاس رومز کی تعمیر اب تک شروع نہ ہوسکی، جس کی وجہ سے چار سو کے قریب طلباءاور طالبات ان عارضی شیلٹرز کے نیچے علم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ ضلع خضدار کی تحصیل نال کے علاقے گریشہ میں تعلیمی سہولیات کے فقدان اور متعلقہ محکموں کی عدم توجہ کے باعث سینکڑوں طلباءو طالبات کا تعلیمی مستقبل داﺅ پر لگ گیا۔ گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول پوگی زباد (گریشہ، نال) کے لیے منظور شدہ دو نئے کلاس رومز کی تعمیر کا کام طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔ اسکول میں کمروں کی شدید قلت اور منظور شدہ منصوبے پر کام شروع نہ ہونے کی وجہ سے اس وقت تقریباً 400 کے قریب طلباءاور طالبات شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ معصوم طلبہ سخت موسم اور نامساعد حالات میں آسمان تلے یا عارضی شیلٹرز کے نیچے بیٹھ کر علم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔


