ڈیرہ بگٹی، پٹ فیڈر کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، پولیس

کوئٹہ (این این آئی) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو ضلع ڈیرہ بگٹی میں پٹ فیڈر کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کردی، جبکہ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں