بھاگ،مون سون الرٹ جاری ہونے کے باوجودنکاسی آب و صفائی کا فقدان

بھاگ۔(نامہ نگار)بھاگ شہر میں نکاسی آب وصفائی کا فقدان برساتی نالے نالیاں کچرے سے بھر گئے مون سون بارشوں کا الرٹ جاری ہونے کے باوجود متعلقہ حکام خواب خرگوش عوام میں تشویش متعلقہ حکام سے بارشوں سے قبل صفائی اور جگہ جگہ کھڑے گندے پانی کی نکاسی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی حکام کی عدم توجہی ولاپرواہی نے شہریوں کی زندگی کو شدید متاثرکردیا خصوصا حیدر شاہ صوفن شاہ وارڈ غریب آباد میں سیوریج کے پانی کا نظام مکمل طور پر ناکام ہے بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود محلوں کی نالیاں برساتی نالے اور شہر کے مختلف محلوں میں جگہ جگہ کھڑے گندے تالاب سے گندے پانی کی نکاسی نہ ہو سکی جس نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے شہریوں کا کہنا ہے 22کی بارشوں سے نکاسی آب کے غیر فعال ہونے سے شہریوں کی خطیر لاگت سے تعمیر شدہ گھروں اور دیواروں کو شدید متاثر کیا تھا اور شہریوں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا عوام کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے بلدیہ افسران وعملہ ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھا رہتا ہے اور کارکردگی سوشل میڈیا پر فوٹو سیشن تک محدود ہے عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے بروقت نکاسی آب بارشوں سے قبل پیشگی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں