بلوچستان نیشنل پارٹی کی طاقت کسی اقتدار یا وسائل میں نہیں بلکہ کارکنوں، عوام اور شہداءکی قربانیوں میں پنہاں ہے، غلام نبی مری
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری، میر عبدالغفور مینگل، ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر جاوید بلوچ، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین میر کاول خان مری، غلام مصطفی مری، ماما نور خان کھیازئی، سینئر رہنما میر غلام رسول مینگل اور نومنتخب یونٹ سیکرٹری عبدالخالق مری نے کلی حاجی شیر محمد مری یونٹ کے یونٹ سازی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی طاقت کسی اقتدار یا وسائل میں نہیں بلکہ اپنے کارکنوں، عوام اور شہداءو اکابرین کی قربانیوں میں پنہاں ہے۔ پارٹی کا ہر یونٹ عوامی جدوجہد کا ایک مضبوط مورچہ ہے، جہاں سے بلوچ عوام کے حقوق، قومی تشخص، جمہوری اقدار اور انصاف کی آواز بلند ہوتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کلی حاجی شیر محمد مری یونٹ کا نام بلوچ قومی تحریک کے عظیم سپوت، سابق گوریلا کمانڈر حاجی شیر محمد مری کے نام سے منسوب ہے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی قومی آزادی، عوامی حقوق اور بلوچ قوم کی سربلندی کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے برسوں جلاوطنی برداشت کی، ہر طرح کی سختیوں اور آزمائشوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا، لیکن ظلم، جبر اور آمریت کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا۔ ایسے عظیم کردار قوموں کی تاریخ کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ان کی قربانیاں ہمیشہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہتی ہیں۔رہنما¶ں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی کلی حاجی شیر محمد مری بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ یہاں گیس، بجلی، صاف پانی، ہسپتال، معیاری تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ یہ محرومیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکمرانوں نے ہمیشہ اس علاقے کو نظر انداز کیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی ان محرومیوں کے خاتمے کے لیے ہر جمہوری اور آئینی فورم پر بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی اور عوام کو ان کا جائز حق دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ یونٹ سازی مہم دراصل پارٹی کو عوام کے ساتھ مزید مضبوط رشتے میں جوڑنے کا عمل ہے۔ ایک منظم، فعال اور متحد تنظیم ہی عوام کے حقوق کا م¶ثر دفاع کر سکتی ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور قربانی کے جذبے کے ساتھ پارٹی کو مزید مضبوط بنائیں اور قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے سیاسی وژن کو گھر گھر پہنچائیں۔مقررین نے الیکشن کمیٹی کے سربراہ میر کاول خان مری اور اراکین غلام مصطفی مگسی اور ماما نور خان کھیازئی کو شفاف اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا گیاانہوں نے نومنتخب عہدیداروں عبدالخالق مری کو یونٹ سیکرٹری، گل میر مری کو ڈپٹی یونٹ سیکرٹری جبکہ عبدالمنان مری اور عرفان مری کو ضلعی کونسلر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ پارٹی کے نظریے، تنظیمی نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے، عوام کے مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کریں گے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کو مزید مضبوط، متحرک اور منظم بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔


