امریکی جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے،ایرانی صدرپزشکیان

تہران (نیوز ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی زیرِ صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں امریکی حملوں سے ہونے والے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ شہری انفرااسٹرکچر پر امریکی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور ان جرائم کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھایا جانا چاہیے۔ انفرااسٹرکچر پر حملوں کے ذمہ داروں کا احتساب یقینی بنایا جائے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی تعمیرِ نو کے عمل میں تیزی لائی جائے اور نقل و حمل کے نظام کو مزید مضبوط، محفوظ اور مو¿ثر بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے