عمان کی ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام کیلئے مشترکہ علاقائی طریقہ کار کی تجویز
تہران (نیوز ڈیسک)ریاستِ عمان نے ایران کو آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے مشترکہ علاقائی طریقہ کار کی تجویز دے دی۔عمان کی پیش کردہ تجویز میں رضا کارانہ فیس وصولی کا نظام بھی شامل ہے۔ خلیجی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ریاستِ عمان کی تجویز کو علاقائی حمایت حاصل ہے۔آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر کے بعد کیا ایران جنگ بحیرئہ کیسپین تک پہنچ گئی؟عمانی تجویز کے تحت ایران آبنائے ہرمز پر مکمل طور پر کنٹرول حاصل نہیں کرے گا۔خلیجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز آبنائے ملاکا کے ماڈل پر مبنی ہے، جہاں اس آبنائے کو استعمال کرنے والے افراد اور ادارے رضاکارانہ طور پر جہاز رانی، ماحولیاتی تحفظ، تلاش اور بچاو¿ کی کارروائیوں کے لیے فنڈ فراہم کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


