ہیٹ ویو، بیلجیئم میں جولائی تک یورپ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ
بیلجیئم(نیوز ڈیسک)بیلجیئم میں جون کے آخر تک ہیٹ ویو کے دوران یورپ کی کسی بھی جگہ سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔یہ بات EuroMOMO کے اعداد و شمار کی بنیاد پر بیلجیئن میڈیا نے بتائی ہے۔واضح رہے کہ یورو مومو نیٹ ورک 20 سے زیادہ یورپی ممالک میں شرحِ اموات کا موازنہ کرتا ہے۔ویب سائٹ سائنسانو (Sciensano) کے مطابق بیلجیئم میں شدید گرمی کی لہر کے دوران معمول کی سطح کے مقابلے میں 2000 سے زائد اضافی اموات ہوئیں، 48 فیصد کی اضافی شرحِ اموات کے ساتھ بیلجیئم، فرانس (+23 فیصد) اور نیدرلینڈز (+13 فیصد) جیسے ممالک کی نسبت زیادہ شدید متاثر ہوا، حالانکہ وہاں بھی درجہ حرارت اسی قدر زیادہ تھا۔بائیو اسٹیٹسٹیشن گیرٹ مولنبرگس (لیووین/ہاسلٹ یونیورسٹیاں) کی جانب سے میڈیا میں شائع رپورٹس کے مطابق غریب علاقوں کے لوگ گرمی سے زیادہ متاثر ہوئے۔
Load/Hide Comments


