ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کی مناسبت سے گورننس ماڈل میں اصلاحات اور تنظیم نو وقت کی اہم ضرورت ہے، جام کمال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی گورننس ماڈل میں فوری اصلاحات اور تنظیمِ نو کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔ڈیجیٹل دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے گورننس میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ مو¿ثر طرزِ حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ عوامی خدمت پر مبنی، مو¿ثر اور فعال نظامِ حکمرانی ہی پائیدار ترقی کی بنیاد ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی اصلاحات اور تنظیمِ نو کے بغیر جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ ممکن نہیں۔ جام کمال خان نے 2018 کی اپنی گورننس سے متعلق پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات پر زور دیا ہے تاکہ ملکی نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں