برطانیہ کے شہری کشمیر میں فورسز کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، برطانوی نشریاتی ادارہ
ویب ڈیسک : برطانوی نشریاتی ادارہ دی گارڈئین نے کہا ہے کہ برطانیہ کے شہری محمد اختر کشمیر میں فورسز کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق پیٹرک برو، پیٹربرو سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ محمد اختر کو 9 جون کو اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا جب سکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر ایک ایسے اجتماع پر فائرنگ کی جہاں مظاہرین خطے میں معاشی اور انتخابی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے تھے۔۔رپورٹ میں دعوی کی گیا کہ ایک اور برطانوی شہری کو خاندانی کوششوں کے باوجود دو ماہ سے زائد عرصے سے علاقائی جیل میں قید رکھا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


