خضدار ،گوشت مارکیٹ میں سرکاری ریٹ نظر انداز، من مانے ریٹ پر گوشت فروخت ،عوامی حلقوں کامجسٹریٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
خضدار(بیورورپورٹ)خضدارگوشت مارکیٹ میں قصائیوں نے ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ سرکاری نرخ نامے کو مسترد کردیاہے بھینس گائے اور چھوٹے بچھڑوں کا گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت کیاجارہا ہے جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے شہریوں کے لیے گوشت خریدنا خواب بن چکا ہے ایک میڈیا سروے کے مطابق بازار میں گوشت کی قیمتوں اور سرکاری ریٹ میں زمین آسمان کا فرق دیکھا گیادکانوں پر نرخ نامے محض دکھاوے کے لیے آویزاں ہیں اور گاہک کے مطالبے پر قصائی سرکاری قیمت پر گوشت دینے سے صاف انکار کر دیتے ہیں شہریوں میں قصائیوں نے اپنی متوازی حکومت قائم کر رکھی ہے ان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے چھاپے اور جرمانے وقتی کاروائی ثابت ہو رہے ہیں اور ان کا کوئی خاطر خواہ اثر نظر نہیں آ رہاعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک گوشت مارکیٹ کی مستقل بنیادوں پر نگرانی نہیں کی جائے گی قصائی مافیا اسی طرح عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے رہیں گے مہنگائی کے اس دور میں گوشت جیسی بنیادی ضرورت کا ناقابل رسائی ہو جانا عوام کے لیے شدید تشویش کا باعث بن گیا ہےخضدار کے شہریوں نے کمشنر قلات ڈویڑن، ڈپٹی کمشنر خضدار اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا جائے اور گراں فروشوں کے خلاف صرف جرمانے کی بجائے دکانیں سیل کرنے اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔


