نیشنل پارٹی اقتدار میں نہیں، لیکن اپنی مستقل، واضح اور عوام دوست سیاست کی بدولت عوام کے دلوں میں مضبوط مقام بنا چکی ہے، رحمت صالح بلوچ
کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے پنجگور سے تعلق رکھنے والی مختلف سیاسی جماعتوں کی ممتاز شخصیات اور سینکڑوں کارکنوں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بلوچستان کی سیاست میں ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا انہوں نے آغا شاہ حسین، سعید اللہ ، عبدالمجید، شیر احمد رند، داد محمد، عبدالوحید، حاجی ارشاد، اقبال غلام جان، شعیب احمد، علی بخش، محبت خان، مرزا جمیل احمد، شبیر احمد، ڈاکٹر محمد حنیف، سمیع اللہ اور ان کے سینکڑوں ساتھیوں اور اہلِ خانہ کو نیشنل پارٹی میں شمولیت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ بہترین سیاسی بصیرت، جمہوری شعور اور عوامی مفاد پر مبنی سیاست کے انتخاب کا مظہر ہے۔۔رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ موجودہ سیاسی مایوسی اور غیر یقینی صورتحال میں سنجیدہ، باوقار اور عوامی خدمت پر یقین رکھنے والے رہنماو¿ں اور کارکنوں کا نیشنل پارٹی پر اعتماد دراصل جماعت کے اصولی، جمہوری اور قومی مو¿قف کی توثیق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ نیشنل پارٹی اقتدار میں نہیں، لیکن اپنی مستقل، واضح اور عوام دوست سیاست کی بدولت عوام کے دلوں میں مضبوط مقام بنا چکی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ لوگ بڑی تعداد میں اس قافلے کا حصہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مثبت سیاسی پیش رفت کے بلوچستان کی مجموعی سیاسی فضا پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے، کیونکہ موجودہ غیر یقینی حالات کے باعث نوجوانوں میں جمہوری اور پارلیمانی سیاست سے بددلی پیدا ہو رہی ہے ایسی شمولیتیں انہیں مثبت، آئینی اور جمہوری جدوجہد کی طرف راغب کریں گی۔میر رحمت صالح بلوچ نے امید ظاہر کی کہ نئے شامل ہونے والے رہنما اور کارکن اپنی سیاسی صلاحیتوں، تجربے اور عوامی روابط کو بروئے کار لاتے ہوئے نیشنل پارٹی کو مزید فعال، منظم اور مضبوط بنانے میں مو¿ثر کردار ادا کریں گے۔انہوں نے پروگرام میں بھرپور شرکت کرکے کامیاب بنانے پر پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کی کابینہ کا اپنی اور پنجگور کے دوستوں کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں نے سر فخر سے بلند کردیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی جانب سے وفاق کو پیش کیے گئے 17 نکاتی ایجنڈا بلوچستان میں پائیدار امن، سیاسی استحکام اور دیرینہ مسائل کے حل کی کنجی ہےاگر وفاق سنجیدگی، خلوصِ نیت اور سیاسی بصیرت کے ساتھ ان نکات پر عمل درآمد کرے تو نہ صرف بلوچستان کے حالات میں نمایاں بہتری آئے گی بلکہ عوام میں پائی جانے والی مایوسی، بے یقینی اور احساسِ محرومی کا بھی مو¿ثر خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔


