خضدار،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا، پولیس ذرائع

خضدار(بیورورپورٹ)خضدار پولیس حکام کے بیان کے مطابق خیرواہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو حب بائی پاس کے مقام پر بے دردی سے قتل کردیاگیا تفصیلات کے مطابق فرید احمد ولد علی احمد گاڑی میں سفر کررہے تھے کہ نامعلوم کار سواروں نے انہیں راستے میں روکا ملزمان نے فرید احمد کو زبردستی گاڑی سے اتارا اور قریب ہی فائرنگ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جبکہ مقتول کی لاش کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاپولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کا گھیراو¿ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی تاہم تمام پہلوو¿ں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں