کوئٹہ، کھڈکوچہ مستونگ سے اغواءہونےوالے جان محمد اور سجاد علی بازیاب، گھروں کو پہنچ گئے
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کھڈکوچہ مستونگ سے 24 جولائی کو اغواءہونے والے جان محمد اور سجاد علی بحفاظت بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ اغواءکاروں کی جانب سے مغویوں کی رہائی کے بدلے ورثاءسے ڈھائی کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔دریں اثناءمرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے وفد کے ہمراہ جان محمد اور سجاد علی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور رہائی پر انہیں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر کاشف حیدری نے کہا کہ دونوں کی بحفاظت واپسی پر اہلخانہ سمیت تمام اہلِ علاقہ کو دلی خوشی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments


